Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / جنوبی سوڈان میں دو مغویہ ہندوستانی شہریوں کی رہائی کی تصدیق

جنوبی سوڈان میں دو مغویہ ہندوستانی شہریوں کی رہائی کی تصدیق

نئی دہلی31مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج اس بات کی تصدیق کی ہے جنوبی سوڈان میں اغوا کئے گئے دو ہندوستانی شہریوں کو رہا کردیا گیا ہے ۔امور خارجہ کی وزیر سشما سوراج نے ٹوئیٹر پر بیان جاری کرکے اس بات کی تصدیق کی ہے ۔مسز سوراج نے کہا ’’مجھے دو ہندوستانیوں متھن اور ایڈورڈ کی رہائی کی خبر دیتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے جنہیں جنوبی سوڈان میں اغوا کیا گیا تھا‘‘۔ایک اور پیغام میں انہوں نے کہا ’’میں ہندوستانی شہریوں کی رہائی کے جنوبی سوڈان میں مامور ہندوستانی سفیر سری کمار مینن کی کوششوں کی تعریف کرتی ہوں‘‘۔
گینگ ریپ پر اسمبلی تین بار ملتوی
بھوبنیشور 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)اڈیشہ اسمبلی میں آج متواتر تین مرتبہ کارروائی کو ملتوی کرنا پڑا۔ کیونکہ اپوزیشن ایک قبائیلی لڑکی کی مبینہ اجتماعی عصمت ریزی کے واقعہ کی کرائم برانچ کے ذریعہ تحقیقات کا مطالبہ کرتی رہی اور ضلع گنجام میں پیش آئے جرم پر چیف منسٹر نوین پٹنائک سے بیان کا تقاضہ بھی کیا۔

TOPPOPULARRECENT