Monday , August 21 2017
Home / دنیا / جنوبی سوڈان میں فوج اور باغیوں کے درمیان دوبارہ جھڑپیں

جنوبی سوڈان میں فوج اور باغیوں کے درمیان دوبارہ جھڑپیں

کمپالا ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سوڈان میں ایک فوجی ترجمان نے کہا ہیکہ امن سمجھوتہ پر دستخط کرنے سے صدر کے انکار کے بعد جنوبی سوڈان میں فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔ کرنل فلپ آگوئیر نے کہا کہ ریاست بالائی نیل کے مانیوٹاؤن میں لڑائی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوڈان سے متصلہ سرحد کے قریب جاری جھڑپوں میں باغیوں نے سرکاری افواج کے زیرکنٹرول علاقوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی ایکویٹوریا ریاست میں کل بھی گھمسان کی لڑائی جاری تھی جہاں حالیہ عرصہ میں امن تھا لیکن تازہ ترین جھڑپوں سے یہ اشارہ ملتا ہیکہ باغیوں نے ایک نیا محاذ کھول دیا ہے۔ سوڈان کے صدر کیئر نے باغی قائد اور اپنے سابق نائب رئیک ماچر کے ساتھ امن سمجھوتہ کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ اس کیلئے مزید وقت درکار ہے۔

 

امریکی سرمایہ کاروں کو ہریانہ میں سرمایہ کاری کا جنون : کھتر
واشنگٹن 19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعلیٰ ہریانہ منوہر لال کھتر نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ امریکی تاجرین میں ہریانہ میں سرمایہ کاری کا جنون پایا جاتا ہے اور اس طرح اب ہریانہ میں اُن کی (کھتر) حکومت نے بیرونی سرمایہ کاری کرنے والوں کا اعتماد حاصل کرنے اپنی پالیسی میں ضروری ترمیمات کی ہیں۔ یاد رہے کہ منوہر کھتر امریکہ کے پہلے دورہ پر ہیں۔ انھوں نے گزشتہ چند دنوں میں نیویارک، میری لینڈ، کنیکٹی کٹ اور واشنگٹن میں موجود تاجرین کے نمائندوں سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

TOPPOPULARRECENT