Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / جنوبی سوڈان کے نصف سے زائد بچے تعلیم سے محروم

جنوبی سوڈان کے نصف سے زائد بچے تعلیم سے محروم

خرطوم۔ 13 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام)  اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جنوبی سوڈان کے نصف سے زائد بچے اسکول نہیں جاتے، جو دنیا میں سب سے بڑی تعداد ہے۔ تعلیم سے محروم ممالک میں نائیجیریا دوسرے، سوڈان تیسرے جبکہ افغانستان کا چوتھا نمبر ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسیف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جنوبی سوڈان کے نصف سے زائد بچے ایسے ہیں جوا سکول نہیں جاتے اور یہ دنیا کے کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ بڑی تعداد ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ جب سے جنگ شروع ہوئی تب سے 800 اسکول تباہ ہو چکے ہیں اور چار لاکھ سے زائد بچے اپنے کلاس رومز سے محروم ہو چکے ہیں۔ جنوبی سوڈان میں تعلیم کے لیے یونیسف کی سربراہ کا کہنا ہے کہ جنوبی سوڈان کہ ہر دس میں سے صرف ایک بچہ اپنی پرائمری تعلیم حاصل کر پاتا ہے اور یہاں تعلیم کے لیے بجٹ بھی بہت کم ہے۔

TOPPOPULARRECENT