Friday , October 20 2017
Home / دنیا / جنوبی نیپال میں ہندوستانی نژاد مدھیسی طالبعلم فائرنگ میں ہلاک

جنوبی نیپال میں ہندوستانی نژاد مدھیسی طالبعلم فائرنگ میں ہلاک

کھٹمنڈو ۔ /20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی نیپال میں ہندوستانی نژاد مدھیسی افراد نے پھر تشدد شروع کردیا اور پولیس فائرنگ میں 10 ویں جماعت کا ایک طالبعلم ہلاک ہوگیا ۔ نیپال پہلے ہی نئے دستور پر چار ماہ سے عوامی احتجاج کا سامنا کررہا ہے ۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ 18 سالہ تبریز عالم اس وقت ہلاک ہوگیا جب پولیس نے احتجاجیوں پر فائرنگ کردی ہے ۔ ضلع ہیڈکوارٹر روتاہت میں یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک مدھیسی فرنٹ کی زیرقیادت یہ احتجاج منظم کیا گیا تھا اور تقریباً 1500 افراد نے سکیورٹی عملہ پر سنگباری اور بوتلیں پھینکنا شروع کردیا ۔ عالم دسویں جماعت کا طالبعلم ہے جسے فوری ڈسٹرکٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دیا ۔ وہ دستوری ترمیمی بل کی نقل نذرآتش کررہا تھا کہ گولی کی زد میں آگیا ۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کرشنا شاہ نے بتایا کہ زخموں کی وجہ سے عالم کی موت واقع ہوئی ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے اسے بری طرح زدوکوب کیا اور گولی لگنے کے بعد بھی اسے مارتے رہے ۔ضلع انتظامیہ نے تشدد کے بعد غیرمعینہ مدت کا کرفیو نافذ کردیا ہے اور صورتحال کشیدہ بتائی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT