Wednesday , July 26 2017
Home / ہندوستان / جنوبی کشمیر میںاسکولی عمارت نذر آتش

جنوبی کشمیر میںاسکولی عمارت نذر آتش

سری نگر 10اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں گذشتہ رات نامعلوم افراد نے ایک سرکاری اسکول کو نذر آتش کردیا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس اسکول میں 12 اپریل کو ہونے والے پارلیمانی ضمنی انتخابات کے تحت ووٹ ڈالے جانے تھے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے گذشتہ رات شوپیان کے گورنمنٹ اپر پرائمری اسکول پڈرپورہ کو نذر آتش کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لئے مختلف علاقوں سے فائر ٹینڈرز کو وہاں بھیجا گیا تھا۔ تاہم آگ کی اس واردات میں اسکولی عمارت کے تین کمرے جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں کیس درج کرکے ملوثین کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔ اس سے قبل وسطی ضلع بڈگام کے بیروہ کے یاری گنڈ نامی گاؤں میں 8 اور 9 اپریل کی رات کو نامعلوم افراد نے ایک سرکاری اسکول نذر آتش کیا۔ اس اسکول میں بھی 9 اپریل کو ضمنی پارلیمانی انتخابات کے تحت ووٹ ڈالے جانے تھے ۔وادی میں گذشتہ برس 8جولائی کو حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد بھڑک اٹھنے والی ایجی ٹیشن کے دوران جولائی سے لیکر نومبر تک آتشزدگی کی مختلف وارداتوں میں تقریباً 32 تعلیمی ادارے جزوی یا مکمل طور پر خاکستر ہوگئے تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT