Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / جنوبی کشمیر میں انکاؤنٹر دہشت گرد ہلاک

جنوبی کشمیر میں انکاؤنٹر دہشت گرد ہلاک

سرینگر ۔ /6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے ضلع کوڑگام میں انکاؤنٹر کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوا جبکہ ایک سپاہی شدید زخمی ہے ۔ یہ انکاؤنٹر ہنوز جاری ہے ۔ سرینگر سے 5 کیلو میٹر دور واقع موضع میں چند مشتبہ دہشت گردوں نے سکیورٹی فورس پر فائرنگ کی جو اس موضع میں گھسنے کی کوشش کررہے تھے ۔اس کے فوری بعد سکیورٹی فورس نے ان کا محاصرہ کیا اور ان کی تلاشی شروع کی ۔ تلاشی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی زخمی ہوا جبکہ دہشت گرد مارا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT