Sunday , July 23 2017
Home / ہندوستان / جنوبی کشمیر میں بینک سے 10 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے

جنوبی کشمیر میں بینک سے 10 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے

سری نگر، 8دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جمعرات کو چار نامعلوم مسلح افراد نے جموں وکشمیر بینک کی ایک شاخ سے قریب دس لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چار مسلح افراد کے ایک نقاب پوش گروپ نے آری ہال پلوامہ میں واقع جموں وکشمیر بینک برانچ میں داخل ہوکر قریب دس لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کے جائے واردات پر پہنچنے سے قبل ہی سبھی مسلح افراد رقم لے کر رفو چکر ہوگئے ۔ انہوں نے بتایا کہ لٹیروں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی ہے ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹوں پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد یہ وادی میں کسی بینک میں ڈکیتی کا دوسرا واقعہ ہے ۔

 

نوٹ بندی کے 30دن بعد بھی
عام آدمی پریشان
نئی دہلی۔/8ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) نوٹ بندی نافذ ہونے کے 30دن گزرنے کے بعد بھی عام ادمی کی پریشانیاں کم نہیں ہوئیں اور اپنے پسینے کی کمائی کی رقم نکالنے کیلئے بھی لوگوں کو ملک کے دارالحکومت دہلی میں بھی بینکوں اور اے ٹی ایم کے باہر گھنٹوں لمبی قطاروں میں کھڑا ہونا پڑ رہا ہے۔ان طلباء کو کافی دقت ہورہی ہے جو پڑھنے دہلی آئے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT