Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / جنوبی کشمیر میں تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک

جنوبی کشمیر میں تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک

سرینگر۔ 8دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ایک مکان میں چھپے عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان آج تصادم میں ایک عسکریت پسند مارا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے حسن پورا بجبہراگاؤں میں صبح ہوتے ہی عسکریت پسندوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی مہم پھر سے شروع ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ گاؤں میں  عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سیکورٹی اور پولیس اہلکاروں نے مشترکہ طور پر کل رات تلاشی مہم چلائی۔ جب سیکورٹی فورسز تلاشی کے لئے گاؤں کا محاصرہ کر رہے تھے تب عسکریت پسندوں نے ان پر گولیاں چلائیں۔ بعد میں اندھیرے کی وجہ سے مہم روکنی پڑی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ رات بھر مسلسل گولیوں کی آواز سنی گئی۔صبح ہوتے ہی سکیورٹی فورسز نے پھر تلاشی مہم شروع کر دی۔ جب سیکورٹی فورسز ایک خاص علاقے کی طرف بڑھ رہے تھے تب وہاں چھپے عسکریت پسندوں نے ان پر خود کار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی۔ذرائع نے بتایا کہ تصادم میں ابھی تک ایک عسکریت پسند مارا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT