Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / جنوبی کشمیر میں دوسرے دن بھی ہڑتال جاری

جنوبی کشمیر میں دوسرے دن بھی ہڑتال جاری

سری نگر ، 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے چار اضلاع اننت ناگ، پلوامہ، شوپیان اور کولگام میں ایک مسلح تصادم کے دوران دو عام شہریوں اور تین مقامی جنگجوؤں کی ہلاکت کے خلاف اتوار کو مسلسل دوسرے دن بھی تعزیتی ہڑتال سے عام زندگی مفلوج رہی۔سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ اگرچہ جنوبی کشمیر کے کچھ بڑے قصبوں اور تحصیل ہیڈکوارٹروں میں ہفتہ کی صبح لوگوں کی آزادانہ نقل وحرکت پر عائد کردہ پابندیاں ہٹالی گئی ہیں، تاہم کسی بھی طرح کے تشدد کو روکنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی تعیناتی بدستور جاری رکھی گئی ہے ۔اگرچہ علیحدگی پسند قیادت یا کسی دوسری تنظیم نے آج کوئی ہڑتال کال نہیں دی تھی، لیکن باوجود اس کے جنوبی کشمیر کے سبھی چار اضلاع پلوامہ، اننت ناگ، شوپیان اور کولگام میں دکانیں اور تجارتی مراکز شٹرڈاون رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بند رہی۔تاہم جنوبی اضلاع کے قصبوں اور تحصیل ہیڈکوارٹروں کی سنسان سڑکوں پر سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کی بھاری جمعیت گشت کرتی ہوئی نظر

Top Stories

TOPPOPULARRECENT