Wednesday , March 29 2017
Home / ہندوستان / جنوبی کشمیر کے چند حصوں میں ہڑتال دوسرے دن میں داخل

جنوبی کشمیر کے چند حصوں میں ہڑتال دوسرے دن میں داخل

سری نگر، 14فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے ضلع کلگام میں 12 فروری کو جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی خونریز جھڑپ اور اس کے بعد آزادی حامی مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہوئی جھڑپوں میں4 جنگجوؤں اور 2 عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف ضلع کولگام اور ترال کے کچھ حصوں میں منگل کو مسلسل دوسرے دن بھی ہڑتال رہی۔اگرچہ کسی بھی علیحدگی پسند جماعت نے ہڑتال کی اپیل نہیں کی ہے ، تاہم باوجود اس کے ضلع کولگام اور ضلع پلوامہ کے ترال میں منگل کو مسلسل دوسرے بھی دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت جزوی طور پر متاثر رہی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT