Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / جنوبی کشمیر کے کچھ حصوں میں ہڑتال تیسرے دن میں داخل

جنوبی کشمیر کے کچھ حصوں میں ہڑتال تیسرے دن میں داخل

سری نگر ، 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے کچھ حصوں بشمول اننت ناگ، کولگام اور پانپور قصبہ جات میں پیر کو مسلسل تیسرے دن بھی ہڑتال جاری رہی۔ تاہم دوسرے حصوں میں معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں۔ قصبہ اننت میں پیر کو جہاں امت اسلامی کے بانی و میرواعظ جنوبی کشمیر ڈاکٹر قاضی نثار کی 23 ویں برسی کے سلسلے میں مکمل ہڑتال رہی، وہیں ضلع کولگام اور قصبہ پانپور میں 16 جون کو ایک مسلح تصادم کے دوران دو عام شہریوں اور تین مقامی جنگجوؤں کی ہلاکت کے خلاف مسلسل تیسرے دن بھی ہڑتال کی گئی۔ اننت ناگ قصبہ میں دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بھی بند رہی۔ تاہم سری نگر جموں قومی شاہراہ پر گاڑیاں معمول کے مطابق چلتی ہوئی نظر آئیں۔ قصبہ میں واقع سرکاری دفاتر، بینکوں اور تعلیمی میں معمول کا کام کاج متاثر رہا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT