Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / جنوبی کوریائی صدر کے خلاف اگلے ہفتہ مواخذہ کی تحریک

جنوبی کوریائی صدر کے خلاف اگلے ہفتہ مواخذہ کی تحریک

سیول، 2 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)  جنوبی کوریا کی اپوزیسن پارٹیوں نے اگلے ہفتے صدر پارک گیون ہے کے خلاف پارلیمنٹ میں مواخذہ کی تحریک پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ لیکن خود صدر کی حکمراں پارٹی نے انہیں عہدہ سے ہٹانے کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ جنوبی کوریا کی 300رکنی پارلیمان میں اپوزیشن کی تین پارٹیوں کے 165 اراکین ہیں۔

 

پیرو میں زلزلے کے جھٹکے
لیما، 2 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں آج زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق ریختر پیمانے پرزلزلے کی شدت 6.3 ناپی گئی ۔ یہ جھٹکے مقامی وقت کے مطابق کل دیر شام 5:40 بجے ( ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 4:10 بجے ) محسوس کئے گئے۔زلزلے کا مرکز پیرو اور بولیویا کی سرحد کے قریب جلیانکہ شہر سے 77 کلومیٹر دور سطح زمین سے محض ساڑھے تین کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلے سے ابھی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT