Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشق

جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشق

سیول ۔ 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہزاروں جنوبی کوریائی اور امریکی فوجیوں نے آج مشترکہ فوجی مشق کا آغاز کیا جس نے یقینی طور پر شمالی کوریا کو تشویش میں مبتلاء کردیا ہے جس کے بعد اس نے یہ اعلان تک کردیا کہ جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشق شمالی کوریا کے خلاف جنگ کے مترادف ہے۔ سالانہ الچی فریڈم مشق جس کے بارے میں وزیردفاع نے کہا کہ 28 اگست تک اس کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ مشق میں کمپیوٹر کا عمل دخل زیادہ رہے گا لیکن اس کے باوجود بھی 50,000 جنوبی کوریائی فوج اور 3000 امریکی فوجی اس میں شرکت کررہے ہیں۔ مشق کے ذریعہ شمالی کوریا کی جانب سے (فرضی طور پر) فوج کشی کا منظر پیدا کیا گیا تھا جس کے بعد جنوبی کوریا اور امریکہ دونوں نے ہی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مشق بالکلیہ دفاعی نوعیت کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT