Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / جنوبی کوریا میں عالمی امن کانفرنس اسلامک اسکالر ڈاکٹر سراج الرحمن مدعو

جنوبی کوریا میں عالمی امن کانفرنس اسلامک اسکالر ڈاکٹر سراج الرحمن مدعو

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : HWPL ( Heavenly Culture, world peace, restoration of light) عالمی ادارہ برائے قیام امن جنوبی کوریا میں دنیا بھر سے تمام مذہبی رہنماؤں کو مدعو کیا جارہا ہے ۔ جنوبی ہند ( حیدرآباد ) سے خطیب و اسلامک اسکالر ڈاکٹر محمد سراج الرحمن ڈینٹل سرجن کو قیام امن میں ان کی خدمات کی نشاندہی کرتے ہوئے جاریہ سال منعقد ہونے والے کانفرنس میں مدعو کیا گیا ۔ نمائندہ خصوصی جیمس کن نے شخصی طور پر ان کی کلینک نیو ڈنٹ ڈینٹل ہاسپٹل ہمایوں نگر پہنچ کر دعوت دی ۔ ڈاکٹر سراج الرحمن نے مسٹر جیمس کو اسلامک لٹریچر ، پیغمبر اسلام کے مشن کا تعارف پیش کیا ۔ اس موقع پر داعی اسلام غلام نبی شاہ نقشبندی ، مسٹر روی کمار ایڈوکیٹ صدر نیو انڈیا ڈیولپمنٹ موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT