Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / جنوبی کوریا میں مستقل ڈرون تعینات کرنے امریکہ کا فیصلہ

جنوبی کوریا میں مستقل ڈرون تعینات کرنے امریکہ کا فیصلہ

واشنگٹن 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی محکمہ دفاع پنٹگان کے ایک سرکردہ عہدیدار نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے اشتعال انگیز میزائیل تجربوں کے درمیان امریکہ نے جنوبی کوریا میں انتہائی عصری ٹیکنالوجی پر مبنی مسلح ڈرون سسٹم کو مستقل طور پر تعینات کررہا ہے۔ پنٹگان کے ترجمان کیپٹن جف ڈیوس نے کہاکہ ’’جمہوریہ کوریا کے مسلح افواج اور امریکی فضائی فورسیس کے باہمی رابطہ اور تعاون کے ساتھ جمہوریہ کوریا کے کنسان فضائی اڈہ پر گرے ایگل بلا انسانی خود کار فضائی سسٹم کمپنی مستقل طور پر تعینات کیا جارہا ہے‘‘۔ اُنھوں نے گزشتہ روز یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیاکہ آئندہ سال کے دوران اس خودکار مستقل مسلح ڈرون نظام کی تنصیب عمل میں آئے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ ’’پیادہ فوج کے دوسرے ڈیویژن کے دوسرے لڑاکا فضائی بریگیڈ میں یہ سسٹم کمپنی تحقیقات کی جائے گی جو امریکی فوج کے ہر ڈیویژن میں ایک گرے ایگل سسٹم شامل کرنے سے متعلق امریکی فوج کے حکمت عملی پر مبنی منصوبہ کی راست مدد بھی ہوگی۔ ڈیوس نے کہاکہ اس سے کوریا میں تعینات امریکی فورسیس کی انٹلی جنس، جاسوسی و نگرانی کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ تاہم اُنھوں نے کہاکہ اس عصری بلا انسانی ڈرون نظام کو تعینات صرف جنوبی کوریا کے لئے محدود و منفرد نہیں ہے۔ دنیا کے مختلف مقامات پر واقع امریکی مسلح افواج کے اڈوں پر گرے ایگل بلا انسانی فضائی سسٹمس نصب ہیں۔

TOPPOPULARRECENT