Monday , September 25 2017
Home / دنیا / جنوبی کوریا میں کِم کے بھائی کی موت پر سلامتی اجلاس طلب

جنوبی کوریا میں کِم کے بھائی کی موت پر سلامتی اجلاس طلب

سیئول ۔ 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کے وزیر اعظم نے شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کے ملائیشیا میں ہوئے مشتبہ قتل کے بارے میں بات چیت کے لئے آج صبح قومی سلامتی کونسل کے اجلاس طلب کیا ہے ۔ جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یونھاپ نے کل اپنی ایک رپورٹ میں سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کم جونگ نام پر زہریلے انجکشن سے حملہ ہوا تھا۔ تاہم ذرائع نے اس سلسلے میں کوئی اضافی اطلاع نہیں دی۔ یونھاپ نے ایک دوسرے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جاسوسی ایجنسی نے ہوائی اڈے پر جانگ نام کے محافظوں اور ملائیشیا پولیس کے درمیان سیکورٹی خامیوں کا فائدہ اٹھا کر اس قتل کو انجام دیا۔ جنوبی کوریا کے ٹی وی چینل چوسن کے مطابق دوایجنٹ خواتین نے کوالالمپور کے ایک ہوائی اڈے پر زہر کے انجکشن کا استعمال کرکے 46 سالہ جانگ-نام کوقتل کردیا۔ ٹی وی چینل نے دعوی کیا ہے کہ دونوں خواتین ایک گاڑی سے فرار ہو گئیں۔ملائیشیا پولیس نے کل بتایا تھا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام یہاں مردہ پائے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT