Friday , August 18 2017
Home / دنیا / جنوبی کوریا کی شمالی کوریا پر شلباری

جنوبی کوریا کی شمالی کوریا پر شلباری

سیول 20 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا نے آج سرحد پار سے شمالی کوریا پر درجنوں شیلز برسائے جو دراصل شمالی کوریا کی جانب سے کئے گئے راکٹ حملے کا منہ توڑ جواب تھا۔ سیول کی وزارت دفاع کے مطابق جنوبی کوریا نے کل شام 4 بجے کے قریب شمالی کوریا کی جانب سے راکٹ فائرنگ کا سخت نوٹ لیا جس کے بعد جنوبی کوریائی فوج بھی حرکت میں آگئی اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے درجنوں شیلز داغے گئے جن کا رُخ شمالی کوریا کی جانب تھا۔ جنوبی کوریا کی افواج شمالی کوریا کی فوجی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھ رہی ہے۔ البتہ کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT