Sunday , July 23 2017
Home / دنیا / جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کو سرحدی کشیدگی ختم کرنے بات چیت کی پیشکش

جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کو سرحدی کشیدگی ختم کرنے بات چیت کی پیشکش

سیول ۔ 17 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کیساتھ سرحدی کشیدگی اور 1950کی دہائی میں جو جنگ ہوئی تھی اس میں بچھڑ گئے کئی خاندانوں کے دوبارہ ملاپ کے موضوع پر بات چیت کی پیشکش کی ہے ۔ جنوبی کوریا کی جانب سے دو مرحلہ پر کی جانے والی بات چیت کی پیشکش اس بات کی علامت ہیکہ نئے صدر مون جے ان شمالی کوریا کے حال ہی میں کئے گئے انٹر کانٹیننٹل باسٹک میزائیل لانچنگ کے باوجود اس کیساتھ تعلقات خوشگوار رکھنے کے خواہاں ہیں ۔ وزارت دفاع نے دریں اثناء ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرحد کے قریب واقع مستقر پن منجوم میں بات چیت کرنے کی پیشکش کی گئی ہے تاکہ سرحد کے قریب پائی جانے والی کشیدگی کو ختم کیا جاسکے ۔ جنوبی کوریا کی ریڈکراس کا کہنا ہیکہ یکم اگست کو سرحدی موضع میں علحدہ بات چیت کی جانی چاہئے جس میں بچھڑے ہوئے خاندانوں کے دوبارہ ملاپ پر توجہ دی جائیگی ۔ اب تک شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی اس پیشکش پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT