Tuesday , October 24 2017
Home / Top Stories / جنوبی کوریا کی صدر کو عدالت نے برطرف کردیا

جنوبی کوریا کی صدر کو عدالت نے برطرف کردیا

سیول ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کی دستوری عدالت نے ایک تاریخی اور متفقہ حکمنامہ کے ذریعہ مواخذہ سے دوچار صدر پارک گیون ہائی کو عملاً ان کے عہدہ سے برطرف کردیا جو دراصل ان کے بدعنوانی کے معاملہ میں ملوث ہونے کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے، جس سے ملک سیاسی بحران کا شکار ہوگیا تھا۔ عدالت کے فیصلہ کے خلاف منظم کئے گئے ایک احتجاج کے دوران دو افراد کی ہلاکت کے بعد اس بات کو یقینی مانا جارہا تھا کہ صدر کو برطرف کردیا جائے گا۔ پارک گیون ہاکی ملک کی پہلی خاتون صدر تھیں۔ ان کے خلاف عدالت کی آٹھ رکنی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

TOPPOPULARRECENT