Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / جنوبی کوریا کی کمپنیوں کیلئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے سہولتوں کی پیشکش

جنوبی کوریا کی کمپنیوں کیلئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے سہولتوں کی پیشکش

حیدرآباد۔/8جون، ( پی ٹی آئی) حکومت تلنگانہ نے ریاست میں جنوبی کوریائی کمپنیوں کے قیام کیلئے صنعتی مقامات پر اراضیات دینے کی پیشکش کی ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ جنوبی کوریا کے وزارت خارجہ اُمور کے عہدیداروں نے چیف سکریٹری تلنگانہ اور ریاستی صنعتی محکموں کے عہدیداروں سے بات چیت کی ہے۔ کوریائی وفد نے ریاستی حکومت کی جانب سے اراضی کی پیشکش پر مسرت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کوریائی کمپنیاں یہاں پر اپنی صنعتیں قائم کریں گی۔جنوبی کوریا کے وفد نے حکومت تلنگانہ کے اقدام کی ستائش کی ۔

TOPPOPULARRECENT