Monday , July 24 2017
Home / دنیا / جنوبی کوریا کے وزیر خزانہ کی امریکی ہم منصب سے عنقریب ملاقات

جنوبی کوریا کے وزیر خزانہ کی امریکی ہم منصب سے عنقریب ملاقات

سیئول۔22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کے وزیر خزانہ یو َلی ہو نے آج کہا کہ وہ وزراء خزانہ اور سنٹرل بینک کے صدور کے گروپ جی 20 اجلاس کے دوران امریکی وزیر خزانہ ا سٹیون منچین سے ملاقات کریں گے ۔مسٹر یو نے ایک تقریب سے الگ صحافیوں سے کہا کہ مل کر بات کرنے سے ہم آسانی سے اپنی بات پیش کر سکیں گے اور اس دوران ہم اہم ترین اور حساس مسائل پر بات چیت کر یں گے ۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ مسٹر منچین سے کن مسائل پر بات چیت کریں گے ۔

 

انٹلیجنس ایجنسی کا سابق سربراہ گرفتار
بنجل۔ 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی افریقی ملک گامبیا کے حکام نے قتل کے سلسلے میں نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق سربراہ کوحراست میں لیا ہے ۔ ایک انسانی حقوق گروپ نے کہا کہ گزشتہ سال دسمبر میں پارلیمانی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنے کے بعد اپوزیشن کے سابق رہنما یحییٰ جمعہ کو ملک بدر کردیا گیا۔ اس کے بعد ان پر مظالم ڈھائے گئے اور بعد میں ان کا قتل کر دیا گیا۔ پولیس ترجمان فوڈے کونٹا نے بتایا کہ ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر جنرل یانکوبا باڈگی اور محکمہ کے سابق ڈائریکٹر شیخ عمر جینگ کوکل گرفتار کر لیا گیا ۔ مسٹر جمعہ نے سال 1994 میں بغاوت کے ایک سال بعد اس ادارے کی بنیاد رکھی تھی اور اسے ریاست کا سب سے زیادہ آزاد ادارے کی شکل دی تھی۔صدر ادمہ بیرو نے گزشتہ دسمبر کو مسٹر جمعہ کو الیکشن میں شکست دی تھی۔مسٹر جمعہ کی ملک بدری کے بعد کل اس معاملے  میں پہلی بار کسی سینئر گامبین افسر کی گرفتاری ہوئی ہے ۔گامبیا کی پولیس نے کہا کہ اس ہفتے اب تک 51 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT