Saturday , August 19 2017
Home / عرب دنیا / جنوبی یمن میں خودکش دھماکہ ، 5 سپاہی ہلاک

جنوبی یمن میں خودکش دھماکہ ، 5 سپاہی ہلاک

عدن ۔ /7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی یمن میں فوج میں بھرتی ہونے کیلئے جمع ایک بڑے ہجوم میں گاڑی گھساتے ہوئے ایک خودکش بم بردار نے دھماکہ کیا جس میں 5 سپاہی ہلاک ہوئے ۔ فوجی عہدیداروں نے بتایا کہ اس حملے میں دیگر 7 سپاہی زخمی ہوئے ہیں ۔ خودکش بم بردار نے فوج کو نشانہ بناتے ہوئے یہ حملہ کیا ہے ۔ القاعدہ یا دولت اسلامیہ کی جانب سے یہ حملہ کیا گیا ہے ۔ یہ دونوں گروپ جنوبی یمن میں اپنی طاقت میں اضافہ کرتے جارہے ہیں اور حکومت کے خلاف خونریز حملے کررہے ہیں ۔ ایک اور واقعہ میں موٹر سائیکل سوار بندوق بردار نے کرنل عبداللہ پر فائرنگ کی۔

TOPPOPULARRECENT