Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی چوٹی کانفرنس

جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی چوٹی کانفرنس

بنٹیان ۔24جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ کی چوٹی کانفرنس چین میں آج شروع ہوگئی ۔ اس چوٹی کانفرنس پر پہلے ہی سے چین میں جنوبی بحرچین کے تنازعہ کے اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔ بنٹیان میں پہلی بڑی علاقائی چوٹی کانفرنس اقوام متحدہ کی تائید سے قائم ٹریبونل کے جاریہ ماہ کے اوائل میں فیصلہ کے بعد منعقد ہورہی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ چین کو جنوبی بحرچین پر تاریخی حقوق حاصل نہیں ہے ۔ وزیر خارجہ امریکہ جان کیری کل اس چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے پہنچیں گے ۔ وزیر خارجہ چین وانگ ای ان افراد میں شامل ہیں جو اپنے وفود کے ساتھ چوٹی کانفرنس میں علحدہ طور پر اپنا ایک اجلاس منعقد کریں گے ۔ جنوبی بحرچین میں چین نے کئی بندرگاہیں قائم کر رکھی ہے اور طویل عرصہ سے پورے سمندر پر اپنے حق کا دعویٰ کررہا ہے جبکہ دیگر کئی ممالک بھی اس سمندر کی ملکیت کے دعویدار ہیں ۔ حالیہ برسوں سے آسیان میں چین کے خلاف ایک متحدہ محاذ قائم کرنے کی کوشش کی تھی لیکن یہ الزامات کے علاقائی عظیم طاقتیں ایک متحدہ محاذ قائم کرچکی ہیں جس میں چھوٹے ممالک جیسے کمبوڈیا وغیرہ بھی شامل ہیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT