Wednesday , September 27 2017
Home / دنیا / جنوب مشرقی ترکی کے میئرس کو سزائے قید

جنوب مشرقی ترکی کے میئرس کو سزائے قید

استنبول۔23اگست ( سیاست ڈاٹ کام )  ایک ترکی عدالت نے آج  کُرد غالب آبادی والے شمال مشرقی ترکی کے تین میئرس کو عدالتی تحویل میں دے دیا ۔ ان پر الزام ہے کہ وہ قومی اتحاد تباہ کرنے کی کوشش کررہے تھے اور علاقائی خود اختیاری کی تائید کررہے تھے ۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ ترکی نے اپنی گذشتہ کئی برس میں سب سے بڑی کارروائی کے دوران جو کردستان ورکر پارٹی ( پی کے کے ) کے خلاف کی گئی تھی ۔ 4میئرس کو قید خانہ بھیج دیا ۔ جن عسکریت پسندوں نے میئرس کی اپیل پر ردعمل ظاہر کیا تھا انہوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور فوج پر روزانہ حملے کئے ۔ جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں وسطی ضلع سور کے معاون میئر بھی شامل ہیں ۔ وہ اس علاقہ کے سب سے بڑے شہر دیاربکر کے نائب میئر ہیں ۔ گرفتار کئے جانے والے سید نارین اور فاطمہ سک بروت بھی شامل ہیں ۔ سرکاری خبررساں ادارہ اناطولیہ نے اس کی خبر دی ہے ۔ ترکی کے کردستان علاقہ میں مردوں اور عورتوں کے درمیان صنفی مساوات پائی جاتی ہے ۔ یہ تمام جمہوری علاقائی پارٹی کے ارکان ہیں جس کے کردستان حامی سیاسی فوج پیپلز ڈیموریٹک پارٹی کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT