Sunday , July 23 2017
Home / دنیا / جنوب مغربی شام میں جنگ بندی جاری

جنوب مغربی شام میں جنگ بندی جاری

بیروت، 10جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور روس نے جنوب مغربی شام میں جو جنگ بندی کرائی ہے اس پر پورے دن عمل درآمد ہوا۔ یہ بات ایک نگراں اور باغیوں نے دی ہے ۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی امریکی حکومت کی اس جنگ میں قیام امن کی یہ پہلی کوشش ہے ۔کل امریکہ ، روس اور اردن نے جنگ کو روکنے پر اتفاق کیا ہے جس سے لگتا ہے کہ ٹرمپ کو اس ہفتہ جرمنی میں G-20 سربراہ کانفرنس میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ پہلی ملاقات میں سفارتی کامیابی مل گئی ہے ۔جنگ کی نگرانی کرنے والی شامی رصد گاہ برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ کل دوپہر جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے وہاں خاموشی ہے گو کئی چھوٹی چھوٹی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔لڑاکوں نے درعہ اور قونیترا میں نصف شب کے قریب تھوڑی دیر فائرنگ کی تھی مگر اس سے ‘جنگ بندی’ نہیں ٹوٹی۔دوسری طرف ایران نے اپیل کی ہیکہ شام میں جنگ بندی کو پورے ملک میں نافذ کیا جائے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT