Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / جنوب مغربی مانسون آندھرا پردیش پہونچ گیا

جنوب مغربی مانسون آندھرا پردیش پہونچ گیا

حیدرآباد، 9جون ( پی ٹی آئی ) جنوب مغربی مانسون آج ساحلی آندھرا پردیش کے کچھ علاقوں اور رائلسیما تک پہونچ گیا اور امکان ہے کہ آئندہ دو دن میں مزید علاقوں تک پہونچ جائیگا ۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی ۔ ڈائرکٹر انچارچ محکمہ موسمیات وائی کے ریڈی نے بتایا کہ مانسون کل ہی کیرالا پہونچا تھا اور اب یہ جنوبی ساحلی آندھرا پردیش سے رائلسیما میں اننت پور تک پہونچ گیا ہے ۔ آندھرا پردیش کے دوسرے علاقوں تک مانسون امکان ہے کہ دو دن میں پہونچ جائیگا جبکہ سارے تلنگانہ میں آئندہ چار تا پانچ دن میں مانسون پہونچ جائیگا ۔ آندھرا پردیش و رائلسیما میں کئی مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT