Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / جنوب مغربی مانسون سرگرم، تلنگانہ اور آندھراپردیش میں بارش کا امکان

جنوب مغربی مانسون سرگرم، تلنگانہ اور آندھراپردیش میں بارش کا امکان

حیدرآباد11 اکٹوبر (سیاست نیوز) شمال مغربی خلیج بنگال اور متصلہ ساحلی مغربی علاقوں میں ہوا کا دباؤ برقرار ہے اور یہ اڈیشہ تک وسعت اختیار کر گیا ہے۔ اس کی وجہ سے جھارکھنڈ اور پڑوسی علاقوں میں بھی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ ہوا کے دباؤ میں کمی کے سبب ساحلی آندھراپردیش اور رائلسیما میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے اوسط بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ تلنگانہ میں بعض مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش ہوسکتی ہے۔ جنوبی مغربی مانسون تلنگانہ میں سرگرم ہوگیا ہے اس کے زیراثر آئندہ 4 دن تلنگانہ کے علاوہ رائلسیما اور ساحلی آندھراپردیش کے بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش ہوسکتی ہے۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد اور مضافات میں مطلع ابرآلود رہے گا۔ یہاں بھی بعض مقامات پر ہلکی یا اوسط بارش کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت 33 اور 23 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT