Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / جنوب مغربی مانسون سرگرم، کیرالا میں شدید بارش

جنوب مغربی مانسون سرگرم، کیرالا میں شدید بارش

آئندہ دو دن کے دوران آندھراپردیش، تلنگانہ میں شدید بارش کا امکان
نئی دہلی ۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) جنوب مغربی مانسون کے کل کیرالا پہنچ جانے کے بعد اس میں مزید پیشرفت ہوئی ہے۔ کیرالا میں شدید بارش کے ساتھ ہی یہ مانسون اب دیگر جنوبی ریاستوں کے طرف تیزی سے پیشرفت کررہا ہے۔ آئندہ دو دن کے دوران آندھراپردیش اور تلنگانہ میں بھی موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔ ملک کی اس وقت سب سے گرم ترین ریاست راجستھان ہے جہاں پر 46.5 ڈگری سلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے بموجب مانسون کی مزید پیشرفت کے موافق مثبت امکانات پائے جاتے ہیں اور یہ مانسون ساحلی آندھرا کے علاوہ کرناٹک کے داخلی جنوب تک سرگرم ہوگیا ہے۔ جنوبی کونکن، گوا شمالی کرناٹک کے اندرونی علاقوں تک مانسون سرگرم ہے جبکہ رائلسیما کے کچھ حصوں اور ساحلی آندھراپردیش میں آئندہ دو دن کے دوران بارش ہوگی۔ دارالحکومت دہلی میں آج گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ البتہ شام کے بعد شہریوں کو گرمی سے تھوڑی راحت ملی کیونکہ درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہیکہ ملک کی موسمی حالات سے پتہ چلتا

ہیکہ اس سال بارش معمول سے بڑھ ہوگی اور کل دہلی میں بھی ژالہ باری یا آندھی طوفان کا امکان ہے۔ ہماچل پردیش، جھارکھنڈ اور دیگر ریاستوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ہماچل پردیش میں دو سیاح اس وقت ہلاک ہوئے جب تیز ہواؤں کے باعث درخت اکھڑ کر گر گئے۔ اترپردیش کے جھانسی علاقہ میں شدید گرمی کی لہر چل رہی ہے۔ مغربی بنگال میں بھی مانسون کے سرگرم ہونے کے ساتھ ہی شدید بارش ریکارڈ کی گئی جہاں پر 68 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ جھارکھنڈ کے مغربی سنگمبھم ضلع میں بجلی گرنے سے 3 افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ بجلی گرنے سے ہلاک ہونے والوں میں سے ایک مہلوک نے اپنا موبائیل فون جیسے ہی آن کیا بجلی ان پر گر پڑی۔ یہ تمام بروقت جل کر خاکستر ہوگئے۔ اترپردیش میں اس وقت گرمی کی لہر چل رہی ہے۔ اترپردیش محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ فیض آباد کے بشمول بعض مقامات پر بارش ہونے سے عوام کو گرمی سے راحت ملی۔ اڑیسہ میں بھی کئی مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی جہاں پر درجہ حرارت 40 کے نیچے گر گیا۔ یہاں پر بارش کے موسم میں 113 فیصد بارش ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے۔

TOPPOPULARRECENT