Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / جنوری 2017ء سے تمام موبائیل فونس میں دہشت زدہ ہونے کا بٹن لازمی

جنوری 2017ء سے تمام موبائیل فونس میں دہشت زدہ ہونے کا بٹن لازمی

نئی دہلی ۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوری 2017ء سے ہر موبائیل فون میں دہشت زدہ ہونے کا ایک بٹن شامل کیا جائے گا۔ اس بٹن کو خواتین پریشان ہونے کی صورت میں دبا کر پولیس کو طلب کرسکیں گی۔ پولیس فوری چوکس ہوجائے گی۔ لوک سبھا میں مرکزی وزیر مواصلات روی شنکر پرساد نے کہا کہ جنوری 2017ء سے تمام موبائیل فونس میں دہشت زدہ ہونے کا نصب کردیا جائے گا۔ اگر کوئی خاتون پریشانی کا شکار ہو تو وہ فوراً بٹن دبا کر پولیس طلب کرسکے گی۔ وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ جنوری 2018ء سے یہ لزوم عائد کیا جائے گا۔ تاہم آج انہوں نے اپنے سابق بیان سے انحراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ لزوم جنوری 2017ء سے عائد ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT