Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جنگاؤں میں آج 12فیصد تحفظات پر جلسہ

جنگاؤں میں آج 12فیصد تحفظات پر جلسہ

جنگاؤں۔/20اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 12فیصد مسلم تحفظات کیلئے ورنگل کانگریس بھون میں 21اپریل بروز جمعرات ایک جلسہ منعقد کیا جارہا ہے۔ صدر ضلع ورنگل کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نے بتایا کہ دوپہر 12بجے کانگریس بھون میں 12فیصد تحفظات پر جلسہ ہوگا اور بعد میں چوراستہ پر ایک پروگرام کیا جائے گا۔ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے سی آر نے حکومت قائم ہونے پر اندرون چار ماہ تحفظات دینے کا وعدہ کیا تھا آج تک اس پر عمل نہیں ہوا۔ محمد جمال شریف ایڈوکیٹ صدر ضلع کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ نے اقلیتوں سے درخواست کی کہ جلسہ میں زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور پروگرام کو کامیاب بنائیں۔

ورنگل میں آج دین بچاؤ ، دستور بچاؤ جلسہ عام
جنگاؤں۔/20اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دین بچاؤ ، دستور بچاؤ جلسہ ورنگل اسلامیہ کالج گراؤنڈ پر 21اپریل  جمعرات بعد نماز عصر منعقد کیا جارہا ہے۔ مولانا عبدالحفیظ قاسمی، مولانا عبدالرحمن ، مولانا فیض الاسلام ، مولانا معز، محمد جمال شریف ایڈوکیٹ، محمد مجیب الرحمن صدر جامع مسجد کمیٹی ، خواجہ مجتہد الدین، طفر شریف، محمد غوث محی الدین نے جنگاؤں ڈیویژن کے عوام سے اپیل کی کہ دین بچاؤ، دستور بچاؤ جلسہ عام میں کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے جلسہ کو کامیاب بنائیں۔

TOPPOPULARRECENT