Wednesday , May 24 2017
Home / Top Stories / جنگجوؤں سے لڑنے ٹرمپ کے وعدہ کی تکمیل کا منتظر ہوں : بشارالاسد

جنگجوؤں سے لڑنے ٹرمپ کے وعدہ کی تکمیل کا منتظر ہوں : بشارالاسد

عمان۔16نومبر (رائٹر)شامی صدر بشارالاسد کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کے منتظر ہیں کہ امریکہ کے منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ شام کے بارے میں اپنے ملک کی پالیسی تبدیل کریں گے یا نہیں ۔ تاہم کہا کہ وہ جنگجووں کے ساتھ لڑنے میں ان کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہیں۔کل ٹرمپ کے الیکشن جیتنے پر پہلی مرتبہ رائے زنی کرتے ہوئے اسد نے کہا تھا کہ ریپبلکن لیڈر نے شام کی جنگ میں اسلام پسندوں سے لڑنے کی ضرورت پر زور دیا تھا مگر کیا وہ اپنا وعدہ نبھائیں گے ۔انہوں نے پرتگال کے ٹی وی چینل سے کہا کیونکہ امریکی انتظامیہ کے اندر ایسے گروپ موجود ہیں جو کسی بھی امریکی صدر پر روایتی طورسے اثر ڈالتے ہیں اس لئے ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کیا حالات رہتے ہیں ۔ٹرمپ نے شام کے بارے میں بعض پہلووں پر امریکہ کی موجودہ پالیسی سے مختلف نظریہ پیش کیا تھا جہاں مختلف گروپ برسرپیکار ہیں جہاں امریکہ اپنے اتحادیوں ترکی اور سعودی عرب کے ساتھ چند باغی گروپوں کی حمایت کررہا ہے جو 5 سال سے اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے لڑرہے ہیں۔ٹرمپ باغیوں کی حمایت پر سوال اٹھاتے ہیں وہ اسد کو اقتدار سے ہٹانے کے امریکی مقصد کو خاص اہمیت نہیں دیتے ۔ انہوں نے کہا کہ گو وہ انہیں پسند نہیں کرتے مگر اسد ایران اور روس کے ساتھ مل کر دولت اسلامیہ (داعش) کو ماررہا ہے ۔اسد نے کہاکہ اس لئے ہمیں اب بھی شک ہے کہ آیا ٹرمپ اپنے وعدے پورے کرسکیں گے یا نہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT