Wednesday , July 26 2017
Home / Top Stories / جنگجوؤں کے جلوس جنازہ کے دوران جھڑپیں

جنگجوؤں کے جلوس جنازہ کے دوران جھڑپیں

کئی افراد زخمی۔ بڈگام انکاؤنٹر کے بعد وادی میں سخت ترین پابندیاں
سرینگر ، 12جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ضلع بڈگام میںکل رات انکاؤنٹر میں ہلاک عسکریت پسندوں کے آج صبح جلوس جنازہ کے دوران سرینگر جھڑپوں سے دہل گیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ایک فوٹو جرنلسٹ کے بشمول کئی اشخاص ان جھڑپوں میں زخمی ہوئے جو احتجاجیوں اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ارکان کے درمیا ن سرینگر کے نوہٹہ علاقہ میں پیش آئیں۔ سرینگر کے پائین شہر میں ایک بار پھر کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وسطی ضلع بڈگام کے رڈبگ میں ہلاک حزب المجاہدین کے تین جنگجوؤں میں سے سجاد احمد بٹ کا تعلق نوہٹہ سے ہے اور اس کے پیش نظر شہر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پائین شہر میں پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔ بڈگام انکاؤنٹر میں سجاد احمد بٹ کی ہلاکت کی خبر پھیلتے ہی نوہٹہ میں نوجوانوں کی ٹولیاں سڑکوں پر نمودار ہوئیں اور آزادی کی حمایت میں نعرے لگانے شروع کردیئے ۔ تاہم انتظامیہ نے تشدد کے خدشہ کے پیش نظر پائین شہر میں فوری طور پر پابندیاں نافذ کیں۔ پابندیوں کو سختی سے نافذ کرنے کیلئے پائین شہر میں سینکڑوں کی تعداد میں سیکورٹی فورس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ نالہ مار روڈ کے دونوں طرف رہائش پذیر لوگوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے انہیں اپنے گھروں تک ہی محدود رہنے کیلئے کہا ہے ۔ صفا کدل، نواب بازار، نواح کدل، رانگر اسٹاف، خانیار، راجوری کدل اور سکہ ڈافر میں تمام بڑی سڑکوں کو خاردار تار سے سیل کردیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT