Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / جنگلاتی آگ میں 50 سلم بستیاں خاکستر، ماں اور بیٹا فوت

جنگلاتی آگ میں 50 سلم بستیاں خاکستر، ماں اور بیٹا فوت

دہرہ دون ، 27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ضلع نینی تال میں پیش آئی جنگلاتی آگ سے لگ بھگ 50 سلم بستیاں خاکستر ہوگئیں اور ایک عورت اور اس کا چھ سالہ بیٹا زندہ جل گئے۔ لال کنواں پولیس اسٹیشن انچارج ویپن چندر پنت نے آج کہا کہ ریٹا (40 سال) اور اس کا کمسن بیٹا اسنند کی موت ہوئی جبکہ دریا گاؤلا کے قریب پیش آئے واقعہ میں کانکن مزدوروں والی کم از کم 50 بستیاں خاک میں مل گئی ہیں۔ متوفیہ جھارکھنڈ کی متوطن لیبر تھی، جو گھر پر اپنے بچہ کو چھوڑ کر کام پر چلی تھی۔ جیسے ہی اسے آگ کا پتہ چلا، وہ بیٹے کو بچانے آئی مگر اس کوشش میں دونوں کی جان چلی گئی۔

TOPPOPULARRECENT