Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / جنگلاتی جانوروں پر قابو پانے کی تربیت

جنگلاتی جانوروں پر قابو پانے کی تربیت

نشانہ باز نواب شفاعت علی خان کی خدمات سے استفادہ

حیدرآباد /24 اپریل ( سیاست نیوز ) حیدرآباد کے مشہور نشانے باز نواب شفاعت علی خان نے آج محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو جنگلاتی جانوروں پر قابو پانے  اور انہیں بے ہوش کرنے کی تربیت دی ۔ اس ٹریننگ کیمپ میں تلنگانہ کے محکمہ جنگلات سے وابستہ 80 سے زائد عہدیداروں نے شرکت کی۔ ایک روزہ ٹریننگ کیمپ میں مسٹر خان کو محکمہ جنگلات کے پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹ ڈاکٹر منورنجن بھانجا نے تربیتی کیمپ میں ٹریننگ دینے کیلئے انہیں خصوصی طور پر مدعو کیا تھا ۔ اس کیمپ میں مشہور نشانہ باز نے محکمہ جنگلات عہدیداروں کو بے ہوشی دوا سے لیس بندوق چلانے اور جنگلاتی جانروں کو پکڑنے کیلئے فراہم کئے گئے جال میں جانوروں کو پھسانے کے طریقہ بتائے ۔ حالیہ دنوں ریاست کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کے سبب جنگلاتی جانور بشمول رینچ ، بور بچہ اور دیگر خونخوار جانور کھیتوں اور دیہاتی گاؤں میں داخل ہونے سے عوام کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کے سبب اس خصوصی ٹریننگ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا ۔ مسٹر شفاعت علی خان جو نشانی بازی میں مہارت رکھتے ہیں سابق میں کئی آدم خور جانوروں ، جنگلی ہاتھیوں اور دیگر جنگلاتی جانور جو ملک کے مختلف مقامات میں عوام کو نشانہ بنارہے تھے انہیں اپنی نشانہ بازی کی مہارت سے جانوروں کو ڈھیر کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT