Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جنگلی جانوروں اور جنگل کی حفاظت انتہائی ضروری

جنگلی جانوروں اور جنگل کی حفاظت انتہائی ضروری

شاہین گرلز کیمپس میں ’’وائلڈ لائف ہفتہ‘‘ محترمہ سرینا سیگالکر کی مخاطبت

بیدر۔9؍اکتوبر۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔انسان  ہمیشہ اپنے اردگرد درختوں اور سبزے کو ہی دیکھنا چاہتا ہے ۔لیکن افسوس  اور دُکھ کی بات ہے کہ یہی انسان آج درختوں کا سب سے بڑا دشمن بھی بن کر سامنے آچکا ہے ۔یہی جنگل کے درخت  انسان کے بے شمار ضروریات کو پورا کرتے ہیں ‘اگر ان نباتات کو زمین سے خارج کیا جائے تو انسانی زندگی  کا تصور ہی نہیں کیا جاسکتا ۔یہی جنگلت ہماری غذائی ضروریات میں غلہ‘ پھل‘ اور ادویات  کے علاوہ ایندھن کے طورپر استعمال ہونے والی  لکڑی  بھی مہیا کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اِظہار محترمہ سرینا سیگالیکر اسسٹنٹ کنزرویٹر محکمہ جنگلات بیدر نے آج شاہین گرلز کیمپس میں محکمہ جنگلات کی جانب سے ’وائلڈ لائیف ہفتہ ‘‘ کا انعقاد کے موقع پر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے طالبات سے پُر زور انداز میں کہا کہ جنگلی جانور اور جنگل کی حفاظت کرنا انتہائی ضروری ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات  بیدر نے بطورِ مہمانِ خصوصی  اپنے خطاب میں بتایا کہ درخت ایک وفادار مُخلص اور معاون  دوست  کی طرح ہر قدم پر موجود ہیں یہی درخت  جہاں ماحول کی خوبصورتی کا سبب بنتے ہیں وہیں ہوا کو صاف رکھنے آندھی اور طوفان کا زور کم کرنے ‘آبی کٹائو کو روکنے آکسیجن میں اِضافے اور  اور آب ہوا  کے یوازن برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ  درخت کا لگانا اور اُس کی حفاظ کرنا سنتِ رسولؐ ہے ۔انھوں نے کہا کہ کچھ سال قبل شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے  ’’ درخت لگائو قسمت جگائو ‘‘ مہم کا آغاز کیا گیا تھا جس کے بہتر نتائج سامنے آئے ۔ انھوں نے تیقن دیا کہ اس مہم کادوبارہ آغاز کریں گے ۔انھوں نے طالبات سے کہا کہ وہ اپنے اپنے گھر کے صحن میں شجر کاری کرسکتے ہیں۔ جناب عبدالمنان سیٹھ صدر شاہین ادارہ جات بیدر نے کہا کہ ماحول کی آلوودگی کو روکنا وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے ۔ اگر ہم اس پر توجہ نہںے کرتے ہوئے جنگل کی حفاظت نہیں کریں گے تو انسانی جان خطرہ میں ہوسکتی ہے‘ کیوں کہ آسمان و زمین کے درمیان اومون کی لہر ہوتی ہے جو زہریلی گیسوں کو روکتی ہے ۔ہمیں جینے کیلئے صاف و شفاف آکسیجن ضروری ہے ۔ جناب مرزا ذاکر بیگ رینج فارسٹ آفیسر بیدر نے اپنے  خطاب میں بتای کہ ماحول کی آلودگی سے انسانی زندگی  ہی نہیں بلکہ ہر جاندار کیلئے خطرہ کے باعث ہے ۔ماہرینِِ صحت نے  کے مطابق ایک بڑا درخت36معصوم بچوں کو آکسیجن مہیا کرتا ہے ‘جبکہ 10بڑے درخت نہ صرف ایک ٹن ایر کنڈیشنم جتنی ٹھنڈک پیدا کرتے ہیں  بلکہ ساتھ ہی فضا ئی آلودگی اور شور کم کرنمے  مںے بھی  اہم کردار  ادا کرتے ہیں ۔ کے مطابق ایک بڑا درخت 36معصوم بچوں کو آکسیجن  مہیا کرتا ہے ‘جبکہ 10بڑے درخت نہ صرف ایٹ ایر کنڈیشنز جتنی ٹھنڈک پیدا کرتے ہیں بلکہ ساتھ ہی فضائی آلودگی  اور شو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT