Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / جنگلی جانوروں کے شکار کیس میں سلمان خاں کی برأت

جنگلی جانوروں کے شکار کیس میں سلمان خاں کی برأت

سپریم کورٹ میں اپیل کرنے حکومت راجستھان کا فیصلہ
جئے پور ۔ 3 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : حکومت راجستھان نے آج بتایا ہے کہ جنگلی جانوروں کے شکار کیس میں فلمی اداکار سلمان خاں کو بری کیے جانے سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی ۔ وزیر قانون رابندر راتھوڑ نے بتایا کہ حکومت مذکورہ کیس کے حسن و قبیح کا جائزہ لے رہی ہے ۔ راجستھان ہائی کورٹ نے 25 جولائی کو سنکارا ( سیاہ ہرن ) کے شکار سے متعلق 2 کیسوں میں سلمان کو بری کردیا تھا اور کہا تھا کہ کلیدی گواہ لاپتہ ہوجانے کے باعث اس کا بیان قابل اعتناء تصور نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ وکیل دفاع ، سماعت کے دوران کلیدی گواہ پر جراح کرنے سے قاصر تھے ۔ جنگلی جانوروں کے شکار کے وقت فلمی اداکار جس گاڑی میں تھے اس کا ڈرائیور ہائی کورٹ فیصلہ کے بعد نمودار ہوا تھا اور یہ دعویٰ کیا کہ سلمان خاں نے انہیں دھمکیاں دی تھیں۔ اگرچیکہ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نے دونوں کیسوں میں فلمی اداکار کو بالترتیب ایک سال اور 5 سال کی سزاء قید دی تھی لیکن ہائی کورٹ سے رجوع ہونے پر انہیں بری کردیا گیا ۔۔
ضلع پنچایت رکن کے ٹیوب ویل سے لاکھوں کی ناجائز شراب برآمد
پرتاپ گڑھ ، 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام)اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے ستّر کلو میٹر مسافت پر تھانہ نواب گنج علاقے کے جنوا موُ گاوُں میں آبکاری محکمے کی ٹیم نے منگل کی شام ضلع پنچایت رکن کے ٹیوب ویل پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی ناجائز شراب برآمد کی۔ ضلع آبکاری افسر بچہ لال نے بتایا کہ الہ آباد منطقائی آبکاری ڈپٹی کمشنر ایس کے شکل کی قیادت میں ضلع پنچایت رکن یوگیندر سنگھ کے ٹیوب ویل پر چھاپہ مار کر ناجائز ہریانہ کی بنی 167 پیٹی شراب برآمد کی گئی جس کی قیمت تقریباً پانچ لاکھ روپیہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT