Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جنگلی خنزیروں کی بہتات

جنگلی خنزیروں کی بہتات

کوڑنگل۔4ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ان دنوں دولت آباد منڈل اور نواحی مواضعات کے جنگلوں اور جھاریوں پر جنگلی خنزیروں نے اپنی کمند ڈال رکھی ہے جس سے کسانوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ کافی محنت و مشق اور رکھوالی کے بعد فصلوں کو تیار کرنے کے بعد راتوں کے اوقات میں جنگلی خنریروں کی ٹکڑیاں کھیتوں پر ہلہ بول دیتے ہیں جس سے کسان برادری کو خدشہ لاحق ہوگیاہے کہ فصل ہاتھ لگے گی یا نہیں ۔ کسان برادری کے بیشتر ارکان نے نمائندہ ’’سیاست‘‘ کو بتایا کہ جنگلی خنزیروں سے فصلوں کی حفاظت مسئلہ بن گئی ہے ۔ مذکورہ جانوروں کو بھگانے کی کوشش کی جائے تو کسانوں پر حملہ آور ہوتے ہیں ۔ ان جاونروں کی بہتات سے عاجز آتے ہوئے کسان رنگ برنگی ساڑیوں اور رنگ برنگی پارجہ جات سے کھیتوں کی حصار بندی کررہے ہیں تاکہ ان سے چھٹکارہ حاصل کریں ۔ محکمہ جنگلات کے عہدیداران سے خواہش کی گئی ہے کہ عاجلانہ کارروائی کرتے ہوئے ان جانوروں کے خاتمہ کا بندوبست کریں ۔

TOPPOPULARRECENT