Monday , October 23 2017
Home / دنیا / جنگل کی آگ سے متاثرہ افراد کیلئے ٹرمپ کا امداد کا وعدہ

جنگل کی آگ سے متاثرہ افراد کیلئے ٹرمپ کا امداد کا وعدہ

واشنگٹن۔ 11 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج کیلیفورنیا میں لگی زبردست جنگل کی آگ سے متاثرین کی ہر ممکنہ مدد کرنے کا عزم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں انہوں نے کیلیفورنیا کے گورنر جیری براؤن سے گزشتہ شب بات چیت کی ہے اور انہیں یہ طمانیت دی ہے کہ وہ اس ناگہانی اور المناک صورت حال سے واقفیت حاصل کررہے ہیں اور متاثرہ افراد کی ہر ممکنہ مدد کی جائے گا۔ اس آفت ناگہانی میں وہ خود کو اکیلا نہ سمجھیں۔ یاد رہے کہ جنگل کی آگ میں کم و بیش 17 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 2,000 مکاناتت تجارتی ادارے اور دیگر عمارتیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ جو لوگ اس سانحہ میں زخمی ہوئے ہیں وہ ان کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔ یہی نہیں بلکہ لاس ویگاس فائرنگ اور طوفان ہاروی، ارما اور ماریا سے متاثرہ افراد کیلئے بھی وہ دعا کررہے ہیں۔ غم کی اس گھڑی میں ہم انہیں فراموش نہیں کرسکتے۔

 

امریکہ میں مسلم ممالک پر عائد
سفری پابندی جاری رہے گی
واشنگٹن ۔11اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی سپریم کورٹ نے کل اپیل کورٹ کے اس فیصلے کو منسوخ کردیا جس میں اپیل کورٹ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹیو آرڈر( جس میں مسلم اکثریتی ممالک کے لوگوں کے سفر پر پابندی لگائی گئی تھی) کو منسوخ کردیا تھا۔عدالت نے امریکہ کے سول لیبرٹیز یونین کی جانب سے دائر کئے گئے دو زیر التوا مقدمے میں سے ایک پر فیصلہ سنایا جو مسلم اکثریتی ممالک کے لوگوں کے سفر پر عائد کی گئی پابندی کے ایگزیکٹیو آرڈر کو گزشتہ مارچ میں روکنے سے متعلق ہے ۔ایک دیگر معاملہ کی سماعت ابھی نہیں ہوئی ہے ۔ ہوائی ریاست نے 120 دن کی پناہ لینے والوں پر پابندی عائد کرنے پر اعتراض کیا تھا، جسے ابھی تک ختم نہیں کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT