Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / جنگم میٹ کے قریب نشہ میں دھت افراد کی شر پسندی ‘ مسلم نوجوان نشانہ

جنگم میٹ کے قریب نشہ میں دھت افراد کی شر پسندی ‘ مسلم نوجوان نشانہ

حیدرآباد 7 فبروری ( سیاست نیوز ) فلک نما جنگم میٹ کے قریب ناگول بنڈہ علاقہ میں آج رات نشہ میں دھت کچھ شر پسندوں نے مسلم نوجوانوں کو سنگباری کا نشانہ بناتے ہوئے کشیدگی پیدا کردی ۔ تفصیلات کے بموجب آج رات گیارہ بجے کے بعد لمباڑی طبقہ سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد مقامی کوہ نور بار میں شراب نوشی کے بعد باہر آئے اور انہوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی ۔ انہوں نے یہاںسے گذرنے والے افراد اور مسلم نوجوانوں کو نشانہ بنایا ۔ ان پر سنگباری کی اور ان کی گاڑیوں کو نقصان پہونچایا ۔ کہا گیا ہے کہ نشہ میں دھت ان افراد نے ایک پلسر گاڑی پر سوار نوجوان محمد عبدالحمید کو خاص طور پر نشانہ بنایا اطلاعات کے مطابق یہ نوجوان شر پسندوں کے حملے میں زخمی ہوگیا جسے فوری دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ اس اطلاع پر آس پاس کے علاقوں سے مسلم نوجوان بھی وہاں جمع ہوگئے اور انہوں نے شر پسندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیا ۔ اطلاع ملنے پر فلک نما اور چندرائن گٹہ کا پولیس عملہ وہاں پہونچ گیا اور اس نے حالات کو قابو میں کیا ۔ اطلاع ملنے پر ڈی سی پی وی ستیہ نارائنا بھی جائے واقعہ پر پہونچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT