Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / جنگی ہیرو چینی افواج کے نئے سربراہ

جنگی ہیرو چینی افواج کے نئے سربراہ

بیجنگ، 28اگست (سیاست ڈاٹ کام) چین نے ایک جنگی ہیرو کو پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے ) کا چیف آف اسٹاف مقرر کیا ہے ۔ یہ اطلاع وزارت دفاع نے دی۔چائنا ڈیلی نے وزارت دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان کے حوالہ سے بتایا ہے کہ بوان صوبہ کے رہنے والے 63 سالہ جنرل لی زووچنگ نے ہفتہ کے اختتام پر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں پاکستان اور افغانستان کے اعلی فوجی افسران سے پی ایل اے کے جوائنٹ آف اسٹاف محکمہ کے سربراہ کی حیثیٹ سے ملاقات کی تھی۔اس کا مطلب یہ ہے کہ پی ایل اے کی بری افواج کے کمانڈر مسٹر لی سینٹرل ملیٹری کمیشن کے رکن بننے والے ہیں۔ یہ کمیشن جس کے سربراہ چین کے صدر ژی جن پنگ ہیں، چین کا اعلی ترین فوجی ادارہ ہے اور لی کے سارے پیشرو پی ایل اے کے چیف آف اسٹاف مقرر ہونے کے بعد کمیشن میں شامل ہوئے تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT