Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / جنگ آزادی و احتجاج کے محروسین کو رہا کیاجائے

جنگ آزادی و احتجاج کے محروسین کو رہا کیاجائے

قیدیوں کیلئے جدوجہد کرنے والی کمیٹی کا ریاستی و مرکزی حکومتوں سے مطالبہ
حیدرآباد ۔ 15 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے جدوجہد کرنے والی کمیٹی نے مرکزی و ریاستی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ ملک کی جنگ آزادی اور سماج کی خاطر احتجاج کے دوران گرفتار کر کے جیلوں میں محروس عمر قید سزا یافتہ قیدیوں کو حکومت ’ سیاسی قیدیوں ‘ کی حیثیت سے تسلیم کرکے انہیں غیر مشروط رہا کرے ۔اس کے علاوہ فرضی انکاونٹرس اور گرین ہنٹ سے باز آجائے ۔ ان خیالات کا اظہار آج یہاں جدوجہد کمیٹی قائدین مسرز ورا ورا راؤ ، نارائن راؤ ، دشرتھ نے پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ انہوں نے ملک اور سماج کی خاطر تحریک چلانے والوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کر کے جیلوں میں محروس رکھے جانے پر کہا کہ حکومت اپنی مقصد براری کیلئے معصوم اور بے گناہوں کو گرفتار کر کے ان پر من گھڑت الزامات عائد کرکے سلاخوں کے پیچھے ڈھکیل رہی ہے ۔ انہوں نے مرکزی و ریاستی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی گرفتاریوں سے باز آجائے اور فرضی انکاونٹرس اور گرین ہنٹ کے واقعات سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے جیلوں میں محروس ملک کی آزادی کے لیے تحریک چلانے والے گرفتار شدہ قیدیوں کو ’ سیاسی قیدیوں ‘ کی حیثیت سے تسلیم کرکے انہیں رہا کیا جائے بصورت دیگر کمیٹی احتجاج شروع کریگی ۔

TOPPOPULARRECENT