Monday , August 21 2017
Home / دنیا / جنگ آزادی کی پہلی مجاہدہ بیگم حضرت محل کو زبردست خراج عقیدت

جنگ آزادی کی پہلی مجاہدہ بیگم حضرت محل کو زبردست خراج عقیدت

کھٹمنڈو ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج ملک کی 1857-58 میں پہلی جنگ آزادی کا تذکرہ کرتے ہوئے بیگم حضرت محل کو زبردست خراج پیش کیا جنہوں نے برطانوی سامراج کے خلاف علم بغاوت بلند کیا تھا۔ بیگم حضرت محل کو ان کے کلیدی رول کیلئے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ ان کی وجہ سے ہی دیگر مجاہدین آزادی کو تحریک حاصل ہوئی۔ ہندوستانی سفیر متعینہ نیپال رنجیت رائے نے ہندوستان کی آزادی کے لئے بیگم حضرت محل کی کاوشوں کی سراہنا کی اور کہا کہ ہر مجاہدین آزادی کیلئے بیگم حضرت محل ہمیشہ ایک تحریک بنی رہیں کیونکہ 1857-58 کی پہلی جنگ آزادی میں ان کا نمایاں رول رہا۔ اس کے بعد جتنی بھی تحریک آزادی چلائی گئی وہ سب بیگم حضرت محل کی مرہون منت ہیں۔ بیگم حضرت محل اودھ کے نواب واجد علی شاہ کی پہلی بیوی تھیں۔ بیگم حضرت محل کا انتقال 7 اپریل 1879ء میں اس وقت ہوا جب نیپال میں وہ جلاوطنی کی زندگی گذار رہی تھیں اور حیرت انگیز طور پر گاندھی جی اس وقت صرف 10 سال کے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کھٹمنڈو میں واقع بیگم حضرت محل کے مقبرہ کے تحفظ اور نگرانی کیلئے ہندوستان ہرممکنہ تعاون کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT