Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا فوج منہ توڑ جواب دے رہی ہے ۔ منوہر پریکر

جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا فوج منہ توڑ جواب دے رہی ہے ۔ منوہر پریکر

نئی دہلی 17 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی فوج کی جانب سے فائرنگ میں ایک جوان کی ہلاکت کے ایک دن بعد وزیر دفاع منوہر پریکر نے آج کہا کہ ہندوستانی فوج ‘ جنگ بندی کی اس طرح کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے ۔ پریکر نے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں گذشتہ پانچ چھ سال میں سینکڑوں مرتبہ ہوئی ہیں۔ آپ اعداد و شمار کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ اب ایک ففرق یہ ہوگیا ہے کہ ان خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے ۔ ایک ہندوستانی فوجی جوان کل اس وقت ہلاک ہوگیا تھا جب پاکستانی فوج کی جانب سے لائین آف کنٹرول پر راجوری ضلع میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی گئی تھی ۔ پریکر نے قبل ازیں ہندوستانی فوج کا ہنومان سے تقابل کیا تھا اور رامائن کا تذکرہ بھی کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT