Friday , July 21 2017
Home / ہندوستان / جنگ بندی کی خلاف ورزی کا مؤثر جواب

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا مؤثر جواب

ملٹری ڈائرکٹر جنرلس کی ہاٹ لائن پر بات چیت میں ہندوستان کا واضح موقف
نئی دہلی 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) سرحد پار سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور دراندازی کے واقعات میں اضافہ کے درمیان ہندستان نے پاکستان سے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ وہ سرحد پر امن اور استحکام برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے لیکن کسی بھی نامناسب حرکت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔پاکستان کی درخواست پر ہندستان اور پاکستان کے ملٹری آپریشن کے ڈائرکٹر جنرلوں کے درمیان آج صبح جموں کشمیر میں کنٹرول لائن پر موجودہ صورتحال کے بارے میں ہاٹ لائن پر بات چیت ہوئی۔ ہندستان کے ملٹری آپریشنل ڈائریکٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل اے کے بھٹ نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے واضح کیا کہ ہندستان سرحد پر امن اور استحکام برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے لیکن یہ عزم پاکستانی فوج کی منشا اور حرکت کے مطابق ہو گا۔ اگر پاکستانی فوج دراندازوں کو اکسانے اور بڑھاوا دینے کا کام کرے گی اور سرحد پار سے فائرنگ ہوگی تو ہندوستانی فوج کا مؤثر جواب دے گی۔گزشتہ ایک مہینہ کے اندر دونوں ممالک کے ملٹری ڈائرکٹر جنرلوں کے درمیان دوسری بار ہاٹ لائن پر بات چیت ہوئی ہے ۔ لیفٹننٹ جنرل بھٹ نے پاکستانی فوج کے ذریعہ بے وجہ سرحد پر کشیدگی بڑھانے کا معاملہ بھی اٹھایا۔پاکستان کے فوجی ڈائریکٹر جنرل کی طرف ے غیرفوجیوں کے مارے جانے کا معاملہ اٹھائے جانے پر ہندستانی جنرل نے کہا کہ ہندوستانی فوج مکمل طور پیشہ ورانہ ہے اور کسی بھی طریقے سے غیرفوجیوں کو نقصان پہنچانے کا کام نہیں کرتی۔خیال ر ہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ میں پاکستان کی طرف سے بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کر کے ہندستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ اس فائرنگ میں سرحدی دیہاتوں میں غیرفوجیوں کی بھی موت ہوئی ہے اور املاک کا بھی نقصان ہوا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT