جنگ بندی کی پاکستانی خلاف ورزی میں 8 سپاہی ہلاک

   

جموں ۔ 7 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہفتہ کے دن پاکستانی فوج نے پونچھ ضلع کی آگے کی چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔ پاکستانی فوج نے چھوٹے چھوٹے اسلحہ سے فائرنگ کی اور مارٹر شیل بھی برسائے ۔ خطہ قبضہ پر ایک ہفتہ سے جو خاموشی چھائی ہوئی تھی ، اسے توڑ دیا ۔ یہ بات محکمہ دفاع کے ایک ترجمان نے بتائی ۔ ترجمان نے بتایا کہ ہندوستانی فوج اس کا جواب دے رہی ہے اور بین سرحدی شلباری کا سلسلہ بھی دونوں طرف سے جاری ہے ۔ تا ہم ہندوستان کی طرف کسی جانی نقصان کی ابھی تک کوئی اطلاع وصول نہیں ہوئی ۔ یکم ستمبر کو پاکستانی فوج نے جب آگے کی چوکیوں اور شاہ پور ، کرنی کے علاقہ کے گاؤں کو نشانہ بنایا تو ایک سپاہی ہلاک ہوگیا تھا ۔ اس طرح جنگ بندی کی پاکستان کی جانب سے خلاف ورز یوں کی وجہ سے جولائی سے اب تک پونچھ اور راجوری کے اضلاع میں 8 سپاہی اور دو عام شہری مارے گئے۔