Tuesday , September 19 2017
Home / عرب دنیا / جنگ مسلط کی گئی تو معاہدہ قائم نہیں رہے گا : الزھار

جنگ مسلط کی گئی تو معاہدہ قائم نہیں رہے گا : الزھار

غزہ6 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)حماس کے سینئر عہدیدار محمود الزھار نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی آبادی پر عائد محاصرہ قائم رہنے کی صورت میں اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلط کی جانے والی حالیہ جنگ کے دوران شروع ہونے والا جنگ بندی معاہدہ قائم نہیں رہے گا۔زھار نے یہ بیان اس موقع پر دیا ہے جب وہ تحریک آزادی فلسطین ‘حماس’ کی مسلح ونگ القسام بریگیڈز کے گرمائی تربیتی کیمپس میں پاس ہونیوالے نوجوانوں سے خطاب کررہے تھے۔حماس رہنما نے اپنی تقریر میں زور دیا کہ قابض حکام کے ساتھ موجود اس نازک جنگ بندی کو مضبوط کرنے کا یہی طریقہ ہے کہ غزہ پر مسلط محاصرہ ختم کردیا جائے۔انہوں نے قابض اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی پر الزام لگایا کہ وہ دونوں مل کر جنگ کے شکار غزہ کی تعمیر نو کے منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ بن گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT