Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / جنگ کی حمایت کرنے والوں کو محاذ پر بھیجا جائے : سلمان

جنگ کی حمایت کرنے والوں کو محاذ پر بھیجا جائے : سلمان

ممبئی ۔ 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) فلم اداکار سلمان خان نے جنگ کے بارے میں یہ جواب دیا کہ اس کی تائید کرنے والوں کو محاذ پر بھیج دیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی جنگ کی بات کررہا ہو اسے بندوق تھما کر محاذ پر بھیج دیا جائے۔ انہوں نے میڈیا کانفرنس میں بتایا کہ ان کے پیر تھرتھرائیں گے، ہاتھ کانپنے لگیں گے اور اس کے بعد وہ واپس بات چیت کی میز پر آنے کو ترجیح دیں گے۔ سلمان خان کی آنے والی فلم ’’ٹیوب لائیٹ‘‘ بھی 1962ء کی ہند ۔ چین جنگ سے تعلق رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم میں یہی پیام دیا گیا ہیکہ جنگ کی بجائے بات چیت ہی امن کا راستہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT