Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / جنید واپسی کے لئے پرعزم

جنید واپسی کے لئے پرعزم

کراچی ۔13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فاسٹ بولر جنید خان نے کہا کہ وہ پاکستان کی جانب سے کھیلنے کیلئے مکمل تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان دنوں پُراعتماد ہیں اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بیس وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہنا ان کی کارکردگی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ سلیکٹرز دورہ آسٹریلیا میں مختصر فارمیٹ کی سیریز کیلئے ٹیم کے انتخاب میں انہیں بھی زیر غور لائیں گے۔ جنید خان نے کہا کہ بی پی ایل میں اپنے پہلے میچ میں چار وکٹوں سے انہیں بہت زیادہ اعتماد دیا اور اس وقت وہ اتنے ہی پر اعتماد ہیں جتنے 2013 میں تھے ۔
بین الاقوامی میچز کھیلنے کے دوران تھے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ سخت محنت کر رہے ہیں اور بی پی ایل میں جو کامیابیاں ملیں وہ اسی کا نتیجہ ہیں۔ جنید خان نے کہا کہ بی پی ایل کیلئے اچھی تیاری کی تھی خصوصاً سلو گیند پر کام کیا کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ بنگلہ دیشی وکٹوں میں ورائٹی کے ساتھ بولنگ کامیابی کی کلید ہے۔ ٹورنمنٹ میں ڈوئن براوو اور ان کی سلو گیندیں سب سے زیادہ خطرناک رہیں اور سب سے زیادہ خوشی اس بات سے ملی کہ وہ نئی گیند کے ساتھ کامیاب رہے جبکہ گیند پرانی ہونے پریارکرز اور باؤنسرز بھی موثر رہے۔ جب انہیں دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب نہیں کیا گیا تو وہ بہت زیادہ مایوس ہو گئے تھے لیکن پھر خاندان اور میڈیا کی حمایت سے اعتماد ملا اور انہوں نے عزم کیا کہ وہ خود کو ثابت کریں گے۔  وسیم اکرم نے ان کے متعلق جو بیان دیا وہ اس پر بہت خوش ہیں اور سمجھتے ہیں کہ مزید سابق بولرز کو ان کی حمایت کرنا چاہئے کیونکہ سابق کھلاڑی جب سراہتے ہیں تو نوجوان کھلاڑیوں کااعتماد بڑھ جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT