Monday , August 21 2017
Home / دنیا / جنیوا مذاکرات میں خبرص کا تاریخی امن مرکزی موضوع

جنیوا مذاکرات میں خبرص کا تاریخی امن مرکزی موضوع

نکوشیا۔ 8جنوری ( سیاست ڈاٹ کام)  خبرص کے حریف قائدین نے جنیوا میں کل امن مذاکرات کیلئے ثالثی کی ہے تاکہ برسوں قدیم خانہ جنگی کا جس نے اس جزیرہ کو تقسیم کردیا ہے خاتمہ کیا جاسکے ۔ ترکی اور یونان علحدہ طور پر تمام کلیدی مسائل پر جو حل طلب ہیں بات چیت کریں گے لیکن اقوام متحدہ نے فی الحال کسی بھی معاہدہ سے اپنے لاتعلق ہونے کا اظہار کردیا ہے ۔ اپنے نئے سال کے پیغام میں اقوام متحدہ کے سفیر ایسپین بارتھ آئیڈ نے کہا کہ اس بات کا غالب امکان ہے کہ 2017ء خبرص کے باشندوں کا سال ہوگا ۔ وہ تاریخ کا ایک نیا ورق الٹیں گے لیکن بعض ماہرین کا خیال ہے کہ جنیوا میں کوئی کرشمہ ہونے کی توقع نہیں ہے کیونکہ یونان اور ترک خبرصی قائدین اب بھی ایک دوسرے سے بہت دور ہیں ۔ اہم نکات پر جیسے جائیداد اور علاقائی مفاہمت اور صیانت کے بارے میں دونوں قائدین کے خیالا ت میں گہرا اختلاف ہے ۔ صدر خبرص مرکز برائے یوروپی و بین الاقوامی اُمور اینڈریاس تھیوپینس نے کہا کہ انہیں حیرت ہوگی اگر کوئی جامع معاہدہ طئے پائے اور تمام مشکلات دور ہوجائیں ۔

 

سری لنکا میں 10 ٹامل ماہی گیر گرفتار
کولمبو ۔ 8جنوری ( سیاست ڈاٹ کام)  آج سری لنکا کی بحریہ نے اپنی آبی حدود میں ماہی گیری کرنے پر 10 ٹامل ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا اور اُن کی ماہی گیر کشتیاں ضبط کرلیں ۔ 4ماہی گیر سری لنکا کے شہری ہیں ۔ محکمہ سمکیات کے بموجب رامیشورم کے ماہی گیر کل سری لنکا کی آبی حدود میں داخل ہوگئے تھے اور وہاں ماہی گیری کررہے تھے جنہیں سری لنکا کی بحریہ نے گرفتار کرلیا ۔ دریں اثناء ٹاملناڈو اور پوڈیچری کے ماہی گیروں کی اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری این جے بوس نے کہا کہ اس گرفتاری کی مذمت کیلئے ملک گیر سطح پر احتجاج کیا جائے گا اور اس مسئلہ کے خوشگوار حل کا مطالبہ کیا جائے گا  ۔

TOPPOPULARRECENT