Monday , July 24 2017
Home / دنیا / جنیوا میں شامی امن مذاکرات

جنیوا میں شامی امن مذاکرات

جنیوا،9مئی (سیاست ڈاٹ کام) شام کے معاملات میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن دی مستورا نے آج کہا کہ شامی حکومت اور باغیوں کے درمیان امن مذاکرات آئندہ 16 مئی سے جنیوا میں دوبارہ شروع ہوں گے۔مسٹر مستورا نے بیان جاری کر کے امید ظاہر کی کہ گزشتہ ہفتے آستانہ میں روس، ایران اور ترکی کے درمیان معاہدے میں شام میں جنگ کم کرنے والے علاقے قائم کرنے پر اتفاق ہوئے تاکہ وہاں تشدد میں کمی لائی جا سکے اور جنیوا میں ہونے والے شامی مذاکرات کے لئے سازگار ماحول تیار ہو۔شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے کل کہا تھا کہ اگر باغیوں نے معاہدے پر عمل کیا تو شام بھی ایسے علاقوں میں روس کی منصوبہ بندی پر عمل کرے گا۔ باغیوں کو اپوزیشن کنٹرول والے علاقوں سے دہشت گردوں کو کھدیڑنے میں مدد کرنی چاہیے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT